فیصل آباد کے ٹاؤن چک جھمرہ میں ’’اجتماع میلاد النبی صلی
اللہ علیہ وسلم ‘‘کا انعقاد
فیصل آباد سٹی کے علاقے چک جھمرہ ٹاؤن میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 25 اگست 2026ء کو ’’اجتماع میلاد النبی صلی
اللہ علیہ وسلم ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت
بالخصوص اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں فیصل آباد ڈویژن ڈیف ذمہ دار
ارسلان عطاری نے اشاروں کی زبان (Sign
Language) میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان کیا۔
اس کے علاوہ
ارسلان عطاری نے اشاروں کے ذریعے حاضرین کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کی عالمِ انسانیت میں آمد کا مقصد اور آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کی تعلیمات کا پیغام احسن انداز میں پہنچایا۔
اجتماع میں شریک اسپیشل پرسنز نے بیان کو دلجمعی
سے سمجھا اور اس میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دینی و اخلاقی امور پر عمل پیرا
ہونے کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: محمد نعمان بدر عطاری فیصل آباد ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami