فیضانِ مدینہ خانپور میں ’’اتھارٹیز میٹ اپ‘‘ کا انعقاد، تعلیمی شخصیات کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ
اہتمام 21 اگست 2026ء کو ضلع رحیم یار خان، پنجاب کے شہر خانپور میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں’’اتھارٹیز میٹ اپ‘‘ (Authorities Meet-up) کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
اس میٹ اپ میں نگرانِ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شہزاد
عطاری نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور
حاضرین کی رہنمائی کی۔
نگرانِ ڈیپارٹمنٹ
نے اپنی گفتگو کے دوران ’’کسبِ حلال‘‘ کی اہمیت، دعوتِ اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کا تعارف اور بچوں کی بہترین اخلاقی و دینی تربیت کرنے کے حوالے سے
اہم نکات بتاتے ہوئے حاضرین کو اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
اس اہم اتھارٹیز میٹ اپ میں تعلیمی شعبے سے تعلق
رکھنے والی اہم شخصیات بالخصوص ڈپٹی ڈی ای او (Deputy DEO) لیاقت پور اور مختلف ہائی اسکولز کے ہیڈز (Principals) نے شرکت کی۔(رپورٹ: شکیل احمد عطاری ڈویژن ذمہ دار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami