23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پریشان حال لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں دینِ
اسلام کی باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16، 17 اور 18 ستمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوساں روڈ فیصل
آباد پنجاب میں روحانی علاج کورس کا
انعقاد ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے
مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
شرکائے کورس کی تربیت کے لئے معلم محمد ناصر
عطاری (ڈویژن ذمہ
دار شعبہ روحانی علاج)نے کورس کے متعلق بتاتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے
سے مختلف امور پر شرکا کی تربیت کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بھی بتایا
نیز اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔