3 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی جانب سے 23 جنوری 2024ء کو فیصل
آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری ، گھریلو صدقہ بکس کے نگران مجلس، صوبائی ذمہ
داران ، ڈویژن ذمہ داران اور شعبہ فنانس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ داران کا سال 2022اور 2023 ء کے دینی کاموں کا تقابل امسال
2024 ء کے اہداف سے کیا۔
علاوہ ازیں خود
کفالت کی موجودہ پوزیشن اور اہداف پر گفتگو ہوئی ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)