فیضان
مدینہ کراچی میں بارہ ماہ میں سفر کرنے
والےجا معۃالمدینہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت 3 نومبر 2020ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں بارہ ماہ میں سفر کرنے
والےجا معۃالمدینہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ ہوا ۔
مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی
فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیااور مسلمان میت کو غسل
دینے کا عملی طریقہ سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز
مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ
ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا نیز مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا
کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے
کیلئے مجلس کفن دفن کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے کے
متعلق مدنی پھول دیئے ۔