دعوتِ اسلامی کی مجلس  اطراف گاؤں کے تحت راولپنڈی کے ایک گاؤں میں مدنی حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت ِاسلامی نے شرکاکو دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں مدنی مذاکرہ میں شرکت اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس تعمیرات کے تحت راولپنڈی چک بیلی جھر کی گاؤں میں کے ذمّہ داران کی کوششوں سے پانچ کنال کا پلاٹ دعوت ِاسلامی کووقف کیا گیا جس پر ڈیڑ ھ کنال میں مدرسۃالمدینہ اور ڈیڑ ھ کنال میں جامعۃ المدینہ جبکہ دو کنال میں جامع مسجد غزالہ تبسم کی تعمیرات جاری ہے جس کا اطراف گاؤں کے ذمّہ داران نےدورہ کیا۔

یادرہے چکوال روڈ، چک بیلی اور چکری روڈ پر اس سے قبل دعوتِ اسلامی کا مدنی مرکز نہیں تھا ۔