امیر اہلِسنت سچے
عاشقِ رسول اور باعمل عالمِ دین ہیں، پروفیسر قاری محمد یونس نقشبندی کشمیر
مجلس رابطہ بالعلماء کے رکن کابینہ مجلس محمد
ظفر عطاری نے 17 مئی کو فون پر پروفیسر قاری محمد یونس نقشبندی پرنسپل
گورنمنٹ کالج پونا تحصیل سماہنی ضلع بھمبر کشمیر و خطیب مرکزی جامع مسجد پونا سے رابطہ کیا اور واٹس ایپ کے ذریعے ولادت عطار کے
متعلق تاثرات بھیجنے کی استدعا کی جس پر پروفیسر نے اپنے ویڈیو تاثرات عطا فرمائے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں پروفیسر صاحب کا کہنا تھا کہ امیر اہلِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سچے
عاشقِ رسول اور باعمل عالمِ دین ہیں، دعوتِ اسلامی کا کام تھوڑے ہی عرصے میں آپ
نے اتنا تیزی سے پھیلایا کہ یہ دعوتِ
اسلامی ایک عام تبلیغی جماعت سے ایک انٹرنیشنل تحریک بن گئی۔ پروفیسر قاری محمد یونس نقشبندی نے امیر اہلِ
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو یوم ولادت پر مبارکباد بھی دی۔