یَمن کے مشہور مذہبی اسکالر شیخ حبیب عمر کے بڑے بھائی جان روحانی و سماجی شخصیت مفتی شیخ سید علی المشہور حسینی حفظہ اللہ 3شوال المکرم1441ھ کو تقریباً80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے اور شیخ حبیب عمر حفظہ اللہ کی زوجہ محترمہ کے والد محترم شیخ حبیب احمد بن حسین عیدروس بھی رحلت فرماگئے۔ امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کےلواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دونوں مرحومین کے لئے مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔