19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کینیڈا کے علاقے ونی پیگ میں ہونےوالے دینی
کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ
Fri, 16 Aug , 2024
97 days ago
27 جولائی 2024ء کو کینیڈا کے علاقے ونی پیگ(Winnipeg) میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو عام کرنے کے
سلسلے میں نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ اسلامی بہن کا مقامی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔
اس دوران مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں
علاقے کے دینی کاموں کو بڑھانا، مقامی اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنا،
سنتوں بھرے اجتماعات، مدرسۃ المدینہ بالغات اور آن لائن کورسز کے لئے اسلامی بہنوں
کو ترغیب دلانا شامل تھا۔
علاوہ ازیں نگرانِ کینیڈا سب کونٹیننٹ کا کہنا
تھا کہ اسلامی بہنوں کو آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ دلوایا جائے تاکہ
وہی اسلامی بہنیں بعد میں مدرسۃ المدینہ بالغات میں بطورِ معلمہ پڑھا سکیں۔