عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کل بروز ہفتہ 11 جولائی 2026ء بمطابق 26 محرم الحرام 1448ھ ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس علمی ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا باقاعدہ آغاز رات تقریباً 09:45 بجے تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا۔

مدنی مذاکرے کی خاص بات:

اس ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ خصوصی شرکت فرمائیں گے اور شائقینِ علمِ دین کے سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہےجو عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذاتی طور پر حاضر نہیں ہو سکتے، اُن کے لیے اس ہفتہ وار مذاکرے کو دنیا بھر میں مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر کیا جائے گا۔