20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے تحت لاہور کے شہر وزیرآباد کے علاقے ٹھٹھی آرائیاں میں
واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یکم اکتوبر 2019ء بروز منگل
مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ زون
نے ”حسنِ اخلاق“ کےحوالے سے شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقے میں مدنی کام کو مضبوط کرنے اورہر ماہ کم از کم 3 دن کے قافلے
میں خود بھی سفر کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے حوالے سے
ذہن دیا۔ نگرانِ زون نے شرکا کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ 72مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
(محمد
ذوالفقار عطاری، نگران کابینہ وزیرآباد)