پیر شریف کا روزہ رکھنا پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّت مبارکہ ہے۔ اس سنّت کی ادائیگی کی نیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں کثیر عاشقانِ رسول اور جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام پیر شریف کا نفلی روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں جامعۃ المدینہ وزیر آباد کے بعض طلبۂ کرام نے پیر شریف کا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔ روزہ دار طلبۂ کرام کے درمیان مغرب سے قبل مناجاتِ افطار کا سلسلہ ہوا جس میں نگران زون گوجرانوالہ و نگرانِ مجلس شعبہ تعلیم نے شرکت کی اور ان طلبۂ کرام کے ساتھ روزہ افطار کیا۔