27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
29 اکتوبر
2022ء بروز ہفتہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کشمیرباغ
میں موجود نجی میڈیکل کمپنی (Medical transcription billing company) کا وزٹ کیا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کی MTBC میڈیکل کمپنی کے جنرل منیجر علی شوکت اور دیگر عاشقانِ
رسول سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو نیکی دعوت دیتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)