دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نومبر 2021ء کے دوسرے ہفتے  اسپین (Spain) کے ڈویژن ویلنسیا (valanceya) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پترائکس (ptreix)اور مسلاتا (Mislata) شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش86 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”پیارے آقاﷺکی اپنی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔