Sat, 18 Dec , 2021
2 years ago

پچھلے چند دنوں سے استاد منظور احمد بھٹو بیمار ہیں۔

امیر اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

گناہ سے پاک ہوگا

حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں: بندہ مومن پر کوئی مصیبت آئے اور وہ اس پر صبر کرے تو اللہ پاک سے اس حال میں ملے گا کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔

یارب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وسلم استاد منظور احمد بھٹو کو شفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا فرما۔یااللہ پاک انہیں صحتوں راحتوں عبادتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ الٰہ العالمین یہ بیماری ، یہ آفت یہ دکھ ان کے لئے گناہوں کا کفارہ، ترقی درجات کا باعث اور تیرے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوس پانے کا ذریعہ بن جائے۔ مالک کریم انہیں در در کی ٹھوکروں ، اسپتالوں کے دھکوں، ڈاکٹروں کے پھیروں اور اسپتالوں کے خرچوں سے نجات عطا فرما۔ ر ب ِ کریم انہیں صبر دے، صبرپر ڈھیر سار ا اجر دے، رحمت کی خاص نظر فرما ااور اس آزمائش کے دور سے انہیں نکال دے۔

لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ- لَا باسَ طَھُور ان شا اللہ

ان شا اللہ الکریم یہ بیماری گناہوں سے پاک کر دےگی۔

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ ایک بہت ہی پیارا روحانی علاج پیش کرتا ہوں۔

اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ 11 مرتبہ ہر فرض نماز کا سلام پھیرنے کے بعد اور سیدھا ہاتھ دل پر رکھ کر پڑھ لیا کریں دل کے امر اض اور گھبراہٹ وغیرہ میں بہت فائدہ ہوگا ان شا اللہ العظیم شفا حاصل ہونے تک جاری رکھنا ہے بلکہ مستقل رکھیں صحت مند بھی رکھیں تو ان شا اللہ ان کو دل کی بیماری نہیں ہوگی۔

گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے رہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں۔ خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں۔ داڑھی منڈانا یا ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معا ذا للہ

اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی ہویا ایک مٹھی سے گھٹائی ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ داڑ ھی کٹے نہ ایک مٹھی سے گھٹے،مردوں کے لئے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیارے کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ ٰ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبار ک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے ۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لیے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیلات کے لئےمطالعہ کریں فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600

ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں وہیں رات بھی گزاریں، وہیں سوئیں۔ تہجد کی سعادت حاصل کریں، رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔

سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کریں گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں۔ گھر کے تمام افراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شااللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں بھی سنا جاسکتا ہے۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ماہنامہ کی اگربکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔مزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو 2500 روپے یا اس کے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔