دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس
سال بھی عرس اعلیٰ حضرت دھوم دھام سے منایا جائے گا
دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر سال اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک نہایت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔
اس سال (1442 ہجری کو) اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا 102
سالہ عرس منایا جائے گا، دعوتِ اسلامی نے عرس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ صفر المظفر کا آغاز ہوتے ہی مدنی چینل پر خصوصی ٹرانسمیشن کا آغاز ہوجائے
گا۔
شیڈول سے متعلق پروگرام کے ہوسٹ محمد اشفاق عطاری مدنی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پورے صفرالمظفر کے مہینے میں ہر منگل،
جمعرات، اتوار کو رات گیارہ بجے فیضانِ اعلیٰ حضرت (TALK SHOW) لائیو نشرکیا جائے گا جبکہ ہر پیر، بدھ، جمعہ کو رات ساڑھے 10 بجے ذوقِ نعت سیزن 8 (کوئز مقابلہ) لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا جس میں یونیورسٹیز کے طلبہ خصوصی طور پر کنٹیسٹنٹ
ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 7 سالوں سے مدنی چینل پر اعلیٰ حضرت کی
مناسبت سے ذوقِ نعت مقابلے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سال اس کا آٹھواں ہوگا۔