خلیفہ ٔ اعلیٰ حضرت قطبِ مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے آبائی علاقے کلاس والا، تحصیل پسرور میں اِن کے عرس کے موقع پر ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے کثیر عاشقانِ رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اس موقع پر تلاوتِ قرآن و نعتِ شریف کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے بیان کیا جس میں انہوں نے آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی سیرت کے حوالے سے روشنی ڈالی اور حاضرین کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شورٰی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے بارے میں بھی حاضرین کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی خدمات میں حصہ لینے کا جذبہ دلایا جس پر حاضرین نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔