20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس توقیت کے تحت 28 جنوری2020ء کو پاکپتن میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی ۔ ماہرِ علم توقیت محمد وسیم عطاری نے علمائے کرام کو مجلس علم توقیت کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ نشست کے بعد محمد وسیم صاحب نے دو مسجدوں کا دورہ کیا اور مسجد وں میں قبلے کے حوالے سے آنے والے مسائل کے حل پیش کئے ۔محمد وسیم صاحب نے داتا دربار رحمۃ اللہ علیہ کےسجادہ نشین مولانا دیوان احمد مسعود صاحب سےبھی ملاقات کی۔
اسی
طرح 28جنوری 2020ء کو اوکاڑہ میں بھی
علمائے کرام کے لئےنشست کا اہتمام کیا گیا
جس میں مولانا وسیم عطاری نے شرکا کو مجلس توقیت کا تعارف پیش کیا اور علم توقیت کے
حوالے سے خدماتِ دعوتِ اسلامی کے متعلق آگاہی فراہم کی۔