نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت جہاں  ملک و بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں کےلئے ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جا تا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے لئے بھی ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 5 جولائی 2020ء سے لے کر7 جولائی 2020ء تک یوکے کے مختلف شہروں ( ویلز ،برٹن،ڈربی، ناٹنگھم،پیٹربرو، لیسٹر ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں 248 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے نے ”ناچاقیوں کے علاج واسباب“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو جھوٹ ،چغلی، غیبت گالی گلوچ کی تباہ کاریوں سےآگاہ کرتے ہوئے سچ بولنے اور صلح کے فضائل بتائے نیز دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔