دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات ”مدرسۃ المدینہ“ ، ”جامعۃ المدینہ (فل ٹائم/
پارٹ ٹائم)“
کے عملے اور ائمہ مساجد کے لیے ایک خصوصی اور روح پرور تنظیمی و تربیتی نشست کا
انعقاد کیا گیا۔
اس
اہم تربیتی اجتماع کا انعقاد فیضانِ مدینہ اسٹیچ فورڈ (رچمنڈ روڈ،
برمنگھم، B33
8TN) میں کیا گیاجس میں یوکے کے
مختلف ریجنز بشمول ساؤتھ ویسٹ (South West)، ویلز
(Wales)، ایسٹ
مڈلینڈز (East Midlands) اور
ویسٹ مڈلینڈز (West
Midlands) سے اساتذہ و علمائے کرام سمیت
ائمہ کرام نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔
نشست کی سب سے
اہم خصوصیت مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری
مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا سنتوں بھرا بیان ہوا۔نگرانِ شوریٰ نے اپنے
مخصوص اور پُر اثر انداز میں شرکا کو اخلاصِ نیت، تدریس کے آداب اور معاشرے کی
اصلاح میں ائمہ و اساتذہ کے کلیدی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو
تعلیمی و تنظیمی امور کو مزید احسن طریقے سے چلانے اور نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت
پر خصوصی توجہ دینے کی ترغیب دی۔
اس
موقع پررکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے بھی شرکا کی تربیت کی اور دینی و تنظیمی
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی۔
نشست
کے آخر میں نگرانِ شوریٰ نے شرکاکی کارکردگی کو سراہا اور دینِ اسلام کی سربلندی
اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترقی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔ شرکاء نے اس
نشست کو اپنے لیے انتہائی مفید اور ایمان افروز قرار دیتے ہوئے عزم کیا کہ وہ اپنے
اپنے علاقوں میں جا کر مدنی کاموں کو مزید جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
Dawateislami