ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”عاشق میلاد بادشاہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹرریجن سے 2ہزار346
، لندن ریجن سے 2ہزار73، بریڈ فورڈ ریجن سے 5ہزار891، برمنگھم ریجن سے 5ہزار227،
آئرلینڈ سے 72 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 310 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت
حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا15ہزار919اسلامی بہنوں نے رسالہ ”عاشق میلاد بادشاہ “ پڑھنے یا
سننے کی سعادت حاصل کی۔