اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر ِ اہتمام 18جون 2020ءکو سینٹرل افریقہ کے ملک یوگنڈا میں 12 دن پر مشتمل آن لائن”حسن کردار کورس “ کا سلسلہ اختتام ہوا جس میں یوگنڈا کے مختلف شہروں کی 16اسلامی بہنیں شرکت کی ۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اخلاقیات، کردار کی درستگی،فکرِ مدینہ کےذریعے مدنی انعامات پر عمل، حقوق و فرائض، باطنی بیماریاں اور ان کا علاج سمیت شرعی مسائل کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جارہے ہیں ۔