دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں  مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ ا سلامی نے ” وقت کی اہمیت “ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں اپنے وقت کو فضولیات سے بچانے کا ذہن دیا نیز زیادہ سے وقت رضائے الٰہی کےلیے عبادات ، تسبیحات، درود و سلام میں گزارنے کا ذہن دیتے دعوتِ اسلامی کے مدنی ما حوال سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔