دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن (FGRF) کے تحت 21 اگست 2026ء کو فیصل آباد، پنجاب کے ”جناح
باغ“ میں ایک پروقار شجر کاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سبزہ
زاروں کے فروغ کے لیے شجر کاری کی گئی۔
اس تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری، علاقائی شخصیات اور متعدد سرکاری افسران نے خصوصی
شرکت کی نیز اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر ” سبز پاکستان “مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔
تقریب کی اہم تفصیلا ت:
شجر کاری مہم: رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، سرکاری
افسران اور دیگر معززین نے جناح باغ میں پودے لگائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ
درخت لگانے کی ترغیب دی۔
خصوصی دعا: تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی
اور ماحولیاتی بہتری کے لیے رقت انگیز دعائیں کی گئیں۔
میڈیا سے گفتگو: اس موقع پر نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ
حاجی عبد الحبیب عطاری نے FGRF کی جانب سے دنیا بھر میں کی جانے والی دینی
و فلاحی خدمات کا تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی نہ صرف مذہبی
تعلیمات کو عام کر رہی ہے بلکہ شجر کاری، امدادی سرگرمیوں اور سماجی بہبود کے ذریعے
انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔
Dawateislami