دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رفاہ انٹرنیشنل کالج حافظ آباد کیمپس میں تربیتی سیشن ہوا جس میں یوکے کے ذمہ سید فضیل رضا عطاری نے طلبا اور کالج کے عملے کے درمیان ’’کامیابی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دوران بیان نے شرکا کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور انہیں دینی ماحول میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے مستقبل میں بھی ایسے سیشن منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم دعوت اسلامی حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)