پاکستان بھر
سے آئے ہوئے بارہ ماہ مدنی قافلے کے
عاشقان رسول کا کفن دفن تربیتی کورس
دعوت اسلامی کی
مجلس کفن دفن کے تحت 7 اکتوبر 2020ء
بروز بدھ نگران پاکستان کے حکم پر عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں تربیتی کورس کا اہتمام ہوا جس میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے
بارہ ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
تربیتی کورس میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری مجلس کفن دفن
کے ذمہ دار نے غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نزع ،موت ،تلقین ،غسل میت
،کفن کاٹنے ،پہنانے ، جنازے کو سنت کے مطابق کندھا دینے اور میت کو قبر میں اتارنے جیسے کئی امور کے متعلق شرعی مسائل سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو مسلم فینرل ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے
عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن
دیا جبکہ مستعمل پانی کی احتیاطیں بیان
کرتے ہوئے قبر کا سائز کیا ہو اس کے حوالے
سے مدنی پھول دیئے۔