20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
(تلہ گنگ پنجاب، اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ تلہ گنگ پنجاب میں شعبہ تعلیم سے وابستہ
افراد کے لئے سات دن کا فیضانِ نماز
کورس ہونے جارہا ہے۔ کورس کا آغاز 25 دسمبر بروز بدھ سے ہوگا۔ اس کورس میں نماز کے فرائض و واجبات، وضو اور
غسل کے مسائل سمیت بہت سے اہم مسائل سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔قرب و جوار کے
اسلامی بھائیوں سے مدنی التجا ہے کہ اس
کورس میں خود بھی شرکت فرمائیں دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی
شرکت کی دعوت دیں۔