10 صفر المظفر, 1448 ہجری
کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ایک اہم مدنی مشورہ
Sat, 25 Jul , 2026
59 minutes ago
دعوتِ اسلامی کے تحت کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں
تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں علاقے میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی
کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع
پر رکنِ عالمی مجلس مشاورت و سب کانٹیننٹ
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے، اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ
کرنے، ہر بلڈنگ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے، یوتھ کے لیے ماہانہ خاص ایونٹس
کا انعقاد کرنے اور رسالہ کارکردگی بڑھانے
کے اہداف مقرر کیے ۔
آخر میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت و کانٹیننٹ
نگران نے نمایاں کارکردگی کی حامل ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کیے۔
Dawateislami