20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اللہ
پاک کے فضل وکرم اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی
نظرِ عنایت سے دعوت ِاسلامی195سے زائد ممالک میں 108سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دینِ متین کی خدمت
سر انجام دے رہی ہے ۔ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں مزید بہتری کے لئے وقتاً فوقتاً اجلاس ،اجتماعات اور تربیت کا سلسلہ جاری
رہتاہے ۔اسی سلسلے میں 27ستمبر2019ءبعد نمازِ جمعہ تانمازعصر ٹھٹھہ کابینہ کی جامع مسجد بیت المکرم گجو میں ایک تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں
اراکینِ شورٰی حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امینِ قافلہ خصوصی شرکت فرمائینگے۔ ذیلی تا کابینہ سطح کے تمام
ذمّہ داران سےدرخواست کی جاتی ہے کہ اس
تربیتی اجتماع میں خود بھی شرکت فرمائیں اور دوسرے اسلامی
بھائیوں کوبھی دعوت دیں۔