جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و ناظمینِ
کرام کے لیے 3 دن کا عظیم الشان اجتماع
قرآن و حدیث کی تعلیمات کو دنیا بھر میں پھیلانے
والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز (پاکستان) کے اساتذۂ کرام
و ناظمینِ کرام کے لیے 6 تا 8 جون 2026ء کو عظیم الشان دینی و روحانی اجتماع کا انعقاد کیا
جا رہا ہے۔
یہ 3 دن کا اجتماع عظیم الشان جس کا مقصد اساتذہ ٔ کرام و ناظمینِ کرام کی دینی
تربیت اور روحانی تجدید ہے جوکہ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوگا۔
اس
اجتماع میں اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری کے اہم بیانات بالخصوص شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ
اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی
مذاکرے ہوں گے، جس میں شرکاکو
سنتوں کی اہمیت، عملی پیروی اور دینی ذمہ داریوں کی ترغیب دی جائے گی۔
Dawateislami