انسانی زندگی میں تعلیم کی ضرورت و اہمیت ایک مسلم حقیقت ہے۔ اس کی تکمیل کے لئے ہر دور میں اہتمام کیا جاتا رہا ہے ،لیکن اسلام نے تعلیم کی اہمیت پر جو خاص زور دیا ہے اور تعلیم کو جو فضیلت دی ہے دنیا کے کسی مذہب اور کسی نظام نے وہ اہمیت اور فضیلت نہیں دی ہے۔ اسلام نے دنیا کے تمام انسانوں کو چاہے وہ کالے ہوں یا گورے، عورت ہو یامرد،بچے ہوں یا بڑے، سب کو کتاب و حکمت کی تعلیم کی ہدایت دی ہے۔ آسمان وزمین، نظامِ فلکیات، نظامِ شب وروز،بادوباراں ،بحرودریا ،صحرا و کوہستان،جان دار و بے جان ،پرندو چرند، غرض یہ کہ وہ کون سی چیز ہے جس کا مطالعہ کرنے اور اس کی پوشیدہ حکمتوں کا پتہ چلانے کی اسلام میں ترغیب نہیں دی گئی؟

اس تعلیمی اہمیت کے پیشِ نظر عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے تنظیمی ذمہ داران کو علمِ دین سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک بہترین نصاب تیار کیا ہے تاکہ تنظیمی ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی عصرِ حاضر کی اصطلاحات کو سمجھ کر دین کی تبلیغ و اشاعت میں قابلِ ستائش خدمات دے سکیں۔نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری کے حکم پر رکنِ شوریٰ حاجی عماد عطاری مدنی، رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی اور المدینۃ العلمیہ کے ایک اسلامی بھائی کے مشوروں سے تیار کردہ اس نصاب میں درج ذیل باتوں کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔

(1)ہرمسلمان کوجو فرض علوم حاصل ہونے چاہئیں ان سے متعلق کتب شامل کی گئی ہیں۔(2)امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اورمکتبۃ المدینہ کی کتب کو ترجیح دی ہے۔(3)نصاب کو چار مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔”آسان سے مشکل“ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں دوسرے کی بنسبت آسان کتب شامل کی ہیں۔(4)نصاب مختصررکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ فرض علوم بھی حاصل ہوں اورمطالعہ کی رغبت بھی رہے۔(5)باطنی فرائض کی معلومات (منجیات)والی کتاب پر المدینۃ العلمیہ میں کام کی ترکیب ہے۔تین ماہ بعد(جمادی الاخریٰ میں) اشاعت کے لیے روانہ کردی جائے گی۔

نصاب کی تقسیم

(1)اراکین شوریٰ،نگران کابینات اورپاکستان سطح کے ذمہ داران:مطالعے کے تما م مراحل (اول تا چہارم) (2)تمام اراکین کابینات(یعنی تمام نگران کابینہ اورشعبہ ذمہ داران):مرحلہ اول،دوم اورسوم (چوتھا مرحلہ بھی کرلیں تو مدینہ مدینہ) (3)نگران ڈویژن مشاورت اورڈویژن شعبہ ذمہ داران:مرحلہ اول اور دوم۔ (تیسرااورچوتھا مرحلہ بھی کرلیں تو مدینہ مدینہ) (4)ذیلی تاعلاقائی مشاورتیں:مرحلہ اول (دوسرا، تیسرا اور چوتھا مرحلہ بھی کرلیں تو مدینہ مدینہ)

مطالعے کا مرحلہ:اول

عقائد

کتاب العقائد(از۔صدالافاضل)،قانون شریعت(عقائدکا بیان)

قرآن

مدنی قاعدہ،حفظ:آخری دس سورتیں (مع ترجمہ وتفسیر)ناظرہ:30واں پارہ

احادیث

منتخب حدیثیں

مسائل (فقہ)

فیضانِ نماز،نمازکے احکام،کپڑے پاک کرنے کا طریقہ

سنتیں اور آداب

سنتیں اورآداب،فیضان سنت جلداول

قلبی(باطنی)معلومات

باطنی بیماریوں کی معلومات(مہلکات)

مدنی انعامات و مدنی قافلہ

72مدنی انعامات کارسالہ،شجرہ عطاریہ،تین دن کے مدنی قافلے کا جدول

تنظیمی مواد

بارہ مدنی کام کا پمفلٹ،درس کے مدنی پھول،چندے کے بارے میں سوال جواب،ابلق گھوڑے سوار،اجتماعی قربانی کے مدنی پھول۔

مطالعے کا مرحلہ: دُوُم

عقائد

بہارشریعت حصہ اول مکمل،بہارشریعت حصہ 9مرتدکا بیان

قرآن

فیضان سورۂ نور،نورالعرفان پارہ 1تا10

احادیث

انوارالحدیث

مسائل (فقہ)

قانون شریعت (حصہ دوم)،فیضان زکوۃ،،مال وراثت میں خیانت نہ کیجئے

سنتیں اور آداب

اسلامی زندگی،کھانے کا اسلامی طریقہ،عقیقے کے بارے میں سوال جواب

قلبی(باطنی)معلومات

باطنی فرائض کی معلومات (منجیات)

مدنی انعامات و مدنی قافلہ

جنت کے طلبگاروں کے لیے مدنی گلدستہ

تنظیمی مواد

بیانات عطاریہ حصہ اول،چندے کی شرعی احتیاطیں (یہ رسالہ عنقریب شائع ہونے والا ہے،نیٹ پر موجودہے)، لنگر رضویہ کے مدنی پھول،اجتماعی اعتکاف کاجدول،بیان تیارکرنے کے مدنی پھول

مطالعے کا مرحلہ:سوم

عقائد

تمہیدایمان مع ایمان کی پہچان،حسام الحرمین

قرآن

عجائب القرآن مع غرئب القران،،نور العرفان پارہ 10 تا20

احادیث

مرأۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد6

مسائل (فقہ)

پردے کے بارے میں سوال جواب، حلال طریقے سے کمانے کے 50مدنی پھول،مدنی وصیت نامہ،وقف کے احکام،،عشرکے احکام

سنتیں اور آداب

بہارشریعت حصہ 16،101مدنی پھول،163مدنی پھول

قلبی(باطنی)معلومات

احیاالعلوم کا خلاصہ(لبابُ الاحیاکا ترجمہ)

مدنی انعامات و مدنی قافلہ

نیک بننے اوربنانے کے طریقے

تنظیمی مواد

حضرت عمربن عبدالعزیز کی 425حکایات،اجتماعات کی شرعی اورتنظیمی احتیاطیں،خریدوفروخت کے مدنی پھول (مالیات)، تعمیرات کے مدنی پھول،تقسیم رسائل کے مدنی پھول،مدرسۃ المدینہ بالغان کے شرعی وتنظیمی مدنی پھول،مجلس اجارہ کے مدنی پھول

مطالعے کا مرحلہ:چہارم

عقائد

دس عقیدے(یہ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا رسالہ ہے عنقریب شائع ہونے والاہے)، کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب

قرآن

علم قرآن ،نور العرفان پارہ 20 تا30

احادیث

مرأۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد7

مسائل (فقہ)

(فقہ) بہارشریعت حصہ 10(وقف کابیان) بہارشریعت حصہ 14(اجارہ کا بیان)، فتاویٰ رضویہ جلد21تا24

سنتیں اور آداب

سیرت مصطفیٰ یا سیرت رسول عربی

قلبی(باطنی)معلومات

غیبت کی تباہ کاریاں، منہاج العابدین،احیاء العلوم جلد3

مدنی انعامات و مدنی قافلہ

نیکی کی دعوت(ازامیراہلسنت)،رسائل دعوت اسلامی