دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت  پچھلے دنوں ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ KPKکے شہر کوہاٹ میں واقع ایک میڈیسن کمپنی کے اونر سید ظفر شاہ سے ملاقات کی اور ان کے آفس میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا۔ مدنی حلقے میں ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلا می کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اپنے شعبے سے متعلق تفصیلاً بریف کیا۔ میڈیسن کمپنی کے اونر سید ظفر شاہ نے کوہاٹ میں 250 باکسز لگانے کی نیت کی۔(رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)