دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں آسٹریلیا ریجن کے شہر سڈنی کی مختلف ڈویژن(Auburn، Black Town، Liverpool) میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 113اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔