26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
آسٹریلیا
کی سڈنی کابینہ میں تحفظ عقیدۂ ختمِ نبوت کے سلسلے میں آن لائن سیشن کا انعقاد
Fri, 17 Sep , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ میں تحفظ عقیدۂ
ختمِ نبوت کے سلسلے میں آن لائن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں كم و بیش 65 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن میں سڈنی کابینہ نگران اسلامی بہن نے قرآن
و حدیث کی روشنی میں”عقیدہ ختمِ نبوت“ کے موضوع پر بیان کرنے کی سعادت حاصل
کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامى نے خاتم النبيين كے معنیٰ تفاسير كى روشنى میں، ختمِ
نبوت احاديث كى روشنى میں اور عقیدۂ ختمِ نبوت اور صحابۂ کرام کا كردار کے بارے
میں شرکت کرنے والی اسلامى بہنوں کو معلومات فراہم کی۔