دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ستمبر2021ء کے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے  5 مختلف ڈویژنز (اوبرن،بلیک ٹاؤن، ليكمبا، ليورپول اور روکڈیل ) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 132 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامى نے مختلف ڈویژنز میں مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاكره دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔