دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں7نومبر 2019ء کو مجلسِ امامت کورس کے تحت سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہو اجس میں اجتماعِ پاک میں آنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی عقیل عطاری  مدنی نے ”علم دین و فرض علوم سیکھنے“ کے متعلق سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علم ِ دین سیکھنے کے لئے امامت کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے امامت کورس کرنے کی نیت کا اظہار کیا اور اپنے نام بھی لکھوائے۔(رپورٹ، محمد فیضان عطاری،نگرانِ مجلس امامت کورس )