دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے  ”تخصص فی الدعوہ کورس“ (مبلغ کورس)کے اختتام کے موقع پر 29 مارچ 2026ء کو ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری اور SEP کے نگران محمد رضوان عطاری کی ہوئی۔

اس دوران وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی گئی اور کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد (Certificates) بھی تقسیم کی گئیں۔

کورس کا بنیادی مقصد:

اس کورس کا بنیادی مقصد ایسے مبلغین تیار کرنا ہے جو دنیا بھر میں دینِ متین کی خدمت کر سکیں،مقامی سطح پر عاشقانِ رسول کی تربیت کرنا اور انہیں نیکی کی دعوت کے کام کے لئے منظم کرنا ۔

نمایاں خصوصیات اور تعلیمی نصابیہ 12 ماہ پر مشتمل ایک جامع ٹریننگ پروگرام تھا جس میں درج ذیل پہلوؤں پر خصوصی کلام کیا گیا:٭دینی و علمی تربیت٭ کنز المدارس کے نصاب کے مطابق تفسیر٭قرآن و حدیث سے درس و بیان٭فقہ الشریعہ٭تاریخِ اسلام جیسے اہم موضوعات ٭مبلغین کا شیڈول نمازِ تہجد سے لے کر مکمل دن کے نیک اعمال ۔

لینگوئجز (Languages): مبلغین کو بین الاقوامی سطح پر دعوتِ دین کے لئے انگلش و عربی زبانیں سکھائی گئیں۔

ٹیکنالوجی اور جدید مہارتیں:بنیادی کمپیوٹر کورس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور آئی کیو (IQ) لیول بڑھانے والی سرگرمیاں۔

عملی مشق (Practical):ہر ہفتے 3 دن، مکمل سال ایک ماہ قافلہ شیڈول کے مطابق مختلف سمتوں میں جا کر عملی طور پر دینی کام سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ ۔

تربیتی سیشنز:

اس کورس کے دوران تقریباً 100 سے زائد اصلاحی بیانات ہوئے جن میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، نگرانِ شوریٰ اور اراکینِ شوریٰ کے خصوصی ٹریننگ سیشنز کے ذریعے اسلامی بھائیوں کی اخلاقی و تنظیمی تربیت کی گئی۔

اس کے علاوہ اشاروں کی زبان، امیرِ قافلہ کورس اور سافٹ اسکلز ٹریننگ (Soft Skills Training) جیسے اہم کورسز بھی کروائے گئے۔اللہ پاک تمام اسلامی بھائیوں کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور انہیں ملک و بیرونِ ملک دین کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔