ہمبورگ، جرمنی میں اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز کے
لئے سیشن، خلیفۂ امیرِ اہلسنت کی آمد
ہمبورگ، جرمنی:
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے یورپ شیڈول کے دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت
مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی ہمبورگ، جرمنی (Hamburg, Germany) میں اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز کے درمیان ہونے والے
خصوصی سیشن میں آمد ہوئی ۔
تلاوتِ قرآن و نعت شریف سے سیشن کا آغاز کرنے کے
بعد خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے شرکا میں بیان کرتے ہوئے چند اہم امور پر
اُن کی رہنمائی کی اور دینی و اخلاقی اعتبار سے اُن کی تربیت کی۔
اس کے علاوہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کو مختلف مدنی پھولوں سے
نوازا جن کا مقصد شرکا کے دلوں میں ایمان کی روشنی کو مزید جلا دینا تھا۔
اس دوران شرکا نے نہ صرف خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی سے براہ راست سوالات کئے بلکہ اُن سے ملاقات کی بھی سعادت
حاصل کی اور اس سے روحانی فوائد حاصل کئے۔
Dawateislami