بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور اُن کا جائزہ لینے کے لئے 5 مارچ 2026ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹیٹ اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے کے دوران نگران اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭مدنی چینل کی Viewership بڑھانا٭بیرونِ ممالک میں قائم عاشقانِ رسول کی مساجد میں دینی کام کرنا٭2026ء کے اہداف کی پریزنٹیشن ٭8 دینی کام کی سافٹ ویئر انٹری٭اجتماعات اور مختلف سیشنز کی معلومات سوشل میڈیا اور ویب سائٹ پر ڈالنا٭سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا شیڈول۔