سری لنکا کی خواتین میں اسلامی شعور پیدا کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی باتیں بتانے والی دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 25 اکتوبر 2023ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں سری لنکا ریجن کی نگران ، سری لنکا ملک کی  نگران اور عالمی سطح کی دارالمدینہ ذمہ دار سمیت جنہوں نے سری لنکا میں دارالمدینہ کے حوالے سے کوششیں کیں اُن اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں بالخصوص شعبہ دار المدینہ کے متعلق گفتگو کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نےسری لنکا میں ہونے والے دیگر دینی کاموں سمیت دارالمدینہ کے آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔