19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسپیشل افراد کے تحت مدنی حلقے کا انعقاد
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت واہ کینٹ میں مدنی حلقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے،بہرے اورنابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس سنّتوں بھرے اجتماع میں پڑھی جانے والی نعت اورمبلغ دعوتِ اسلامی کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی۔
اسی طرح پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔ نگرانِ مجلس اسپیشل افراد نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو
مقامی علاقے کے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں بیان کے اختتام پر شرکا کو اشارے بھی سکھائے گئے۔