فیضانِ
مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ، ساؤتھ افریقہ کے
ائمہ کرام کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ بیرون ملک ائمہ مساجد کا فیضانِ
مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ
کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ائمہ
کے درمیان امام صاحبان کی ذمہ داری کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور’’اعتکاف ا ور رمضان ڈونیشن‘‘ کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس
کا مقصد اعتکاف کے انتظامی معاملات میں گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں مزید بہتری لانا اور ڈونیشن میں اضافہ تھا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مدنی عطیات و اعتکاف کے حوالے سے
ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔واضح رہےکہ! اس
مشورے کو مقامی امام صاحبان کے لئے انگلش
زبان میں ٹرانسلیٹ بھی کیا گیا۔(
رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)