23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن میں
بھی بڑی اسلامی بہنوں کے لئے مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے جہاں اسلامی بہنوں
کو فی سبیل اللہ مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک
کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر دینی و اخلاقی
تربیت کی جاتی ہے۔
واضح
رہے کہ تادمِ تحریر ساؤتھ افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کم و بیش
17درجات لگ رہے ہیں جن میں 19مدرسات اپنی
دینی خدما ت سرانجام دے رہی ہیں جبکہ ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 119
ہے۔