دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ میں 15دن پر مشتمل”تفسیر سورۂ نور کورس “ کا اختتام ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ نورکا بامحاورہ ترجمہ نیز تفسیر بتائی گئی ۔ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات دئیےاور مزید شارٹ کورسز کرنے، تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔