دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں 18مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں(working lady ,doctors, lawyers, principal ) اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 1ہزار341 تھی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔