دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں جوہانسبرگ،  کیپ ٹاؤن، ڈربن، پیٹرماریٹزبرگ، پولکوانے، لیسوتھو، پریٹوریا اور ویلکم ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار 267 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”وہم کا علاج نہیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔