23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی قافلہ کے صوبائی و ڈویژن
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Thu, 26 May , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر
آباد میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی قافلہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے 13 مئی 2022ءکو سفر
کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور 5 جون 2022ء کو انٹیرئیر
سندھ سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلےکے اہداف طے کئے جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)