جامعۃ المدینہ سلاؤ میں تربیتی سیشن،نگرانِ شوریٰ کی
اساتذہ اور طلبہ سے اہم گفتگو
07جولائی
2026ء میں انگلینڈ (England) کے شہر سلاؤ (Slough)
میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،اراکینِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری اور حاجی
محمد خالد عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔ مدنی مرکز آمد پر جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ
کرام، طلبائے کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے معزز مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا
اور انہیں خوش آمدید کہا۔
اس
موقع پر فیضانِ مدینہ سلاؤ میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی تربیتی
سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ساؤتھ ایسٹ، گریٹر لندن اور ایسٹ آف انگلینڈ کے
جامعۃ المدینہ کے طلبہ، اساتذہ، مختلف سطح کے ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی
نے میں شرکت کی۔
دینِ
متین کی خدمت اور نیکی کی دعوت کا عزم:
سیشن میں
بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”نیکی کی دعوت کی ضرورت، اہمیت و افادیت“
کے موضوع پر فکر انگیز گفتگو فرمائی۔ انہوں نے شرکا کو معاشرے میں نیکی کا پیغام
عام کرنے اور دینِ متین کی خدمت کے لئے تن من دھن سے کوشاں رہنے کا ذہن دیا۔ ان کا
کہنا تھا کہ علمِ دین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے دوسروں تک پہنچانا اور برائیوں
کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
نیوآرک
(Newark) کے 3
روزہ اجتماع کے لئے خصوصی اہداف:
دورانِ
سیشن نگرانِ شوریٰ نے انگلینڈ کے علاقے نیوآرک شوگراؤنڈ (Newark
Showground) میں 18، 19 اور 20 ستمبر 2026ء
کو منعقد ہونے والے تین روزہ عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے خصوصی
رہنمائی فرمائی۔
نگرانِ
شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور طلبہ سمیت تمام عاشقانِ رسول کو اس تاریخی
اجتماع کی بھرپور تیاری کرنے کی تاکید کی اور ہدف دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ
سے زیادہ لوگوں کو اس اجتماع میں شرکت کے لیے تیار کریں۔ نگرانِ شوریٰ کی اس ترغیب
پر سیشن میں موجود تمام شرکا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اجتماع میں خود بھی شرکت
کرنے اور قافلوں کی صورت میں دیگر عاشقانِ رسول کو ساتھ لانے کی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
Dawateislami