دینِ اسلام کی عالمگیر تحریک
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام انگلینڈ (England)
کےسٹی
سلاؤ (Slough) میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ 07 جولائی
2026ء کو ہونے والے اس اجتماع میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس اجتماع میں اراکینِ شوریٰ
حاجی محمد رفیع عطاری اور حاجی محمد خالد عطاری، نگرانِ یوکے مشاورت سمیت یوکے،
فرانس، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک سے آئے ہوئے مختلف سطح کے ذمہ داران اور مبلغینِ
دعوتِ اسلامی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اجتماع
میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے“
کے موضوع پر نہایت ہی فکر انگیز بیان فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ نے معاشرتی رویوں کی
اصلاح کرتے ہوئے فرمایا:آج ہمارے اندر یہ سب سے بڑا مسئلہ (Problem)
آچکا
ہے کہ ہم کسی کو برائی سے روکنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہی نہیں ہوتے۔
یاد رکھیں! اگر ہم اپنے کسی عزیز و اقارب یا
ملنے والے کو برائی سے نہیں روکتے، تو کل بروزِ قیامت وہ اللہ کی بارگاہ میں دعویٰ
کر سکتا ہے کہ یہ میرا پڑوسی یا دوست مجھے برائی کرتے ہوئے دیکھتا تھا مگر روکتا
نہیں تھا ۔ انہوں نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے نیکی کی دعوت کے بہترین طریقہ کار
پر روشنی ڈالی اور تاکید کی کہ: اگر کسی کو برائی سے روکنا ہو تو ہمیشہ نرمی، عاجزی
اور لجاجت کا راستہ اختیار کریں۔ اگر ہم پیار و محبت اور شفقت کے ساتھ نیکی کی
دعوت دیں گے تو لوگ یقیناً نماز، عبادت اور پرہیزگاری کی طرف مائل ہوں گے۔ لہٰذا
تمام شرکا آج سے یہ پکا ذہن بنا لیں کہ ہم نے جب بھی کسی کو دین کی بات بتانی ہے
تو انتہائی نرمی کے ساتھ ہی بتانی ہے۔
دورانِ
اجتماع نگرانِ شوریٰ نے انگلینڈ کے علاقے نیوآرک شوگراؤنڈ (Newark
Showground) میں آنے والے 18، 19 اور 20
ستمبر 2026ء کو منعقد ہونے والے تین روزہ عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے
سے بھی خصوصی رہنمائی فرمائی۔ انہوں نے شرکا کو اس تاریخی اجتماع میں خود بھی شرکت
کرنے اور دوسرے لوگوں کو ترغیب دے کر بھرپور انداز میں اس کی دعوتِ عام کا عزم دلایا۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد خالد عطاری نے بھی شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دینِ متین کی
خدمت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع
کا اختتام دعا اور بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
میں صلوٰۃ و سلام کے نذرانے پیش کرنے پر ہوا۔
Dawateislami