25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد کے علاقے ستارہ سپنا سٹی میں ایک تاجر اسلامی
بھائی کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں نگران فیصل آباد زون اور
دیگر ذمہ داران سمیت تاجروں نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تاجروں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نماز کی
اہمیت کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے اور انہیں نماز کی پابندی اور درود پاک کی
کثرت کرنے کا ذہن دیا۔
آخر میں حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا بھی کروائی۔